بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکہ، تین افراد ہلاک ،پندرہ زخمی

جمعرات 2 فروری 2017 11:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ لدھیانہ کے جنوب مغرب میں کانگریس پارٹی کی انتخابی ریلی کے نزدیک ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت بارے معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :