پاکستان کیلئے امریکی ویزا پالیسی پہلے جیسی ،کوئی تبدیلی نہیں کی گئیں،امریکی سفارتخانہ

جمعہ 3 فروری 2017 12:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء) امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی ویزا پالیسی پہلے جیسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئیں، پاکستان کو امریکی سفری پابندی والے ممالک میں ممکنہ شامل کرنے کی اطلاعات محض افواہیں ہیں، امریکی سفارتخانے کی ترجمان فلیور کو وان کی امریکی ویزہ پالیسی کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے امریکی ویزا پالیسی پہلے جیسی ہی ہے، پاکستان کے متعلق ویزہ پالیسی میں پاکستان کے متعلق ٹرمپ انتظامیہ نے کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کیں اور فی الوقت پاکستان کو امریکی ویزا پابندی کی پالیسی میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا، پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک میں ممکنہ شامل کرنے کی اطلاعات محض افواہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :