طیبہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت،پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا

راجہ خرم اور ان کو اہلیہ ملزم قرار

جمعہ 3 فروری 2017 12:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء) طیبہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت،پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا ، راجہ خرم اور ان کو اہلیہ ملزم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ آئی نائن نے طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے معاملے کا مکمل چالان علاقہ مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں جمع کرادیا ، طیبہ تشدد کیس کے حتمی چالان کے مطابق راجہ خرم کی اہلیہ ماہین ظفر کو تشدد کا براہ راست قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

او ایس ڈی جج راجہ خرم علی خان کو بچی کے علاج میں غفلت پر قصور وار ٹھہرایا گیا۔ چالان میں راجہ خرم کے 4 پڑوسیوں کے بیانات لف کیے گئے ہیں جبکہ طیبہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ،اور ایف آئی آر میں شامل کیے گئے اضافی دفعات کی ضمنی رپورٹ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد معاملہ اسلام ہائی کورٹ کو منتقل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :