اسحاق ڈارسے اٹک قلعہ میں دباوٴڈال کراعتراف بیان لیاگیا، چشم دیدگواہ ہوں ،خواجہ آصف

مشرف دورمیں ہمیں جن مصائب سے گزاراگیاوہ نفسیاتی جنگ تھی ملک کے سترفیصدعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 3سے 4گھنٹے رہ گیاہے ،فوجی عدالتوں میں توسیع کاحامی ہوں،۔نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 3 فروری 2017 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اسحاق ڈارسے اٹک قلعہ میں دباوٴڈال کراعتراف بیان لیاگیا،جس کاچشم دیدگواہ ہوں ،مشرف دورمیں ہمیں جن مصائب سے گزاراگیاوہ نفسیاتی جنگ تھی ،ملک کے سترفیصدعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 3سے 4گھنٹے رہ گیاہے ،فوجی عدالتوں میں توسیع کاحامی ہوں۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی ورکرہوں ،برداشت کامظاہرہ بھی کرتاہوں لیکن جہاں برداشت نہ ہووہاں اظہاربھی کرتاہوں ،جہاں پرکوئی غلطی ہوئی وہاں معافی بھی مانگی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 1999ء میں پرویزمشرف نے جب ہمیں قیدکیااس کے بعدہمیں اٹک قلعہ میں رکھاگیا،جہاں پرہمیں قیدتنہائی میں رکھاگیاوہاں پر4سے5قیدی لوگ اتفاق فاوٴنڈری کے ملازم بھی تھے جب ان لوگوں پردباوٴڈالاجاتاتویہ تمام اسحاق ڈارکی جانب اشارہ کردیتے کہ انہیں سب معلوم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارسے دباوٴمیں اعتراف بیان لیاگیا،جس کامیں چشم دیدگواہ ہوں ،ہم دونوں چھ سے سات فٹ کے سیل میں قیدتنہائی کے ایام گزاررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف لیڈرہیں اسی لئے تین باروزیراعظم بنے ہیں ۔1999ء کے بعدہم پرمصیبتوں کے پہاڑتوڑے گئے اورسب سے زیادہ اسحاق ڈارکونشانہ بنایاگیاہے یہ ایک نفسیاتی جنگ تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کوخوداحتساب کیلئے پیش کیاہے ۔ہم سرخروہوکرعوام کے سامنے جاناچاہتے ہیں ۔عدلیہ پرحملہ نہیں کیابطورادارہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج بجلی کی صورتحال بہت بہترہے صنعتوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی گھریلوصارفین کیلئے تین سے چارگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے ۔تاہم کچھ علاقے جہاں سے ریکوری نہیں ہورہی وہاں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ،جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے یہ کئی کئی سالوں سے بل ادانہیں کررہے ،بلوچستان سے ہم نے ڈیڑھ سوارب روپے بجلی کی مدمیں لینے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان علاقوں میں بجلی دیں گے جہاں لوگ بل اداکریں گے ،ہمارے اقدامات کے باعث کئی علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں نے میٹرلگوانے شروع کردیئے ہیں اوراب بہترریکوری ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے واقعات میں کافی حدتک کمی آئی ہے ،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کاحامی ہوں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :