بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ مریض سامنے آگئے

جمعہ 3 فروری 2017 12:20

حیدر آباد،بھارت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ مریض سامنے آگئے ہیں ،ڈاکٹروں نے بھارتی باشندوں کو سوائن فلو سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر ا ختیا ر کر نے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اور ریاست آندھرا میں سوائن فلو H1-N1سے متاثرہ مریض سامنے آگے ہیں۔ ڈاکٹروں اور ما ہرین نے سوائن فلو سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر ا ختیا ر کر نے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ مریض کے ساتھ زیاد ہ میل جل نہ رکھیں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جو لوگ سوائن فلو کے مریض ہیں وہ عوامی محفلوں میں شرکت سے گریز کریں۔ سوائن فلو کا انکشاف چا ئلڈ ہیلتھ اینڈ ہیومن ڈیویلپمنٹ(N.I.C.H.D)کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیاہے۔ڈاکٹروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ یہ مرض” سوائن فلو“ سردی میں پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :