امریکہ امیگریشن کیلئے دنیا کی سب سے فیاض قوم ہے،ٹرمپ

امریکہ میں عدم برداشت کا رویہ پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے،امریکی صدر

جمعہ 3 فروری 2017 12:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ امیگریشن کیلئے دنیا کی سب سے فیاض قوم ہے،امریکہ میں عدم برداشت کا رویہ پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے جبکہ ایسا نظام بنائیں گے کہ امریکہ آنے والے ہم سے اور ہماری اقدار سے محبت کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ امیگریشن کے لئے دنیا کی سب سے فیاض قوم ہے،دنیا میں کچھ لوگ ہیں جو ہماری اس فیاضی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عدم برداشت کا رویہ پھیلانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے،ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ امریکہ آنے والے ہم سے اور ہماری اقدار سے محبت کریں

متعلقہ عنوان :