افغانستان: شوہر نے بیوی کے کان کاٹ ڈالے

زرینہ نامی خاتون کا شوہر کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتاری کا مطالبہ شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی ، مجھ پر جھوٹے الزام لگا تا ہے، متا ثرہ خاتون

جمعہ 3 فروری 2017 12:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک 23 سالہ خاتون کے شوہر نے ان کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔زرینہ نامی خاتون نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس کے شوہر نے انھیں باندھا اور پھر ان کے کان کاٹ دیئے۔ زرینہ کی شادی 13 برس کی عمر میں ہوگئی تھی زرینہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت تو قدرے بہتر ہے تاہم وہ ٹراما کی کیفیت میں ہیں،خاتون کا کہنا تھامیں نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ میرے شوہر نے ایسا کیوں کیا؟دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کا شوہر واقعے کے بعد ضلع کشندہ کی جانب فرار ہوگیا ، ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے اور وہ انھیں اپنے والدین سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

(جاری ہے)

زرینہ کے مطابق واقعے کے روز ان کے شوہر نے انھیں اچانک جگایا اور پھر ان کے کان کاٹ دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رشتہ مزید برقرار نہیں رکھنا چاہتیں، وہ ایک بہت پراسرار شخص ہے اور مجھ پر الزام لگاتا ہے کہ جب میں اپنے والدین کے گھر جاتی ہوں تو وہاں غیر مردوں سے باتیں کرتی ہوں،زرینہ نے اپنے شوہر کی گرفتاری اور اس کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں خواتین کو حقوق نہیں دیئے جاتے تھے، تاہم 2001 میں امریکا کی سرپرستی میں افغانستان میں جمہوری حکومت قائم ہوئی، لیکن اب بھی یہاں خواتین پر تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں. جنوری 2016 میں بھی صوبہ فاریاب کے شمال مغرب میں واقع ضلع گورمچ میں ایک نوجوان خاتون رضاگل کے شوہر نے ان کی ناک کاٹ ڈالی تھی۔اس سے قبل نومبر 2015 میں افغان صوبہ غور میں ایک نوجوان افغان خاتون کو ہم عمر نوجوان مرد کے ساتھ ’ناجائز تعلقات‘ رکھنے پر سنگسار کردیا گیا تھا اسی برس مارچ میں فرخندہ نامی ایک خاتون کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں تشدد کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :