رومانیہ میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے

وزیراعظم جیلوں کے مسائل کا بہانہ کر کے اپنے ساتھیوں کو رہا کر رہے ہیں،ناقدین

جمعہ 3 فروری 2017 12:22

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)رومانیہ کی حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے جرائم میں قید درجنوں سرکاری عہدیداروں کی رہائی کے حکم نامے کے خلاف دارالحکومت بخاراسٹ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بدھ کی شام حکومتی عمارتوں کے ہابر تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد جمع تھے اور اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

چند مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔سرکاری اہلکاروں کی رہائی کا حکم نامہ منگل کی رات کو جاری کیا گیا تھا۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وزیراعظم سورن گریندیاں کی سربراہی میں نظریاتی طور پر بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوانی کے جرائم میں سزا یافتہ اپنے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدھ کے روز یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب یورپی یونین نے رومینیا کو بدعنوانی کے خلاف مہم میں پیچھے ہٹنے کے خلاف تنبیہ کی تھی۔یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف کوششوں کو آگے بڑھنا چاہیے نہ کہ پیچھے ہٹ جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ رومانیہ میں ہونے والی پیش رفت پر انہیں شدید خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :