ملک ریاض حسین کا پاکستان کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں کو 50، 50 ہزار نقد اور جدید ترین لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے پاکستان کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں روما سیدین، انعام علی سیدین، سبحان علی سیدین اور ثانیہ سیدین کو 50، 50 ہزار نقد اور جدید ترین لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں نقد انعام دینے کے علاوہ ان کے تعلیمی اخراجات اور بیرون ملک تعلیم کے لئے بھی وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ کیپشن : اسلام آباد:چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں روما سیدین، انعام علی سیدین، سبحان علی سیدین اور ثانیہ سیدین کو نقد انعام دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :