وائٹ ہاؤس کی پاکستانیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید
مزید ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘ترجمان
ہفتہ 4 فروری 2017 13:20
واشنگٹن، لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)وائٹ ہاوٴس کے ایک ترجمان نے پاکستانی شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں مزید ممالک کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ'اس حوالے سے بہت ساری افواہیں ہیں' اور اس حوالے سے ’جلد کچھ ہونے والا ہے ان کے علم میں نہیں ہے۔
‘ ترجمان کے مطابق ایگزیکٹیو آڈر میں شامل ممالک امریکی حکام کو وہ معلومات فراہم نہیں کر رہے تھے جو یہاں کے شہریوں کو امریکہ سفر کرنے کے لیے امریکی حکام طلب کر رہے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں جیسا کہ افغانستان، پاکستان اور لبنان میں حکام مطلوبہ معلومات فراہم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس میں تبدیلی ہوتی ہے تو ان ممالک یا دیگر ممالک کو فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مسلمان اکثریتی ملک پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تاہم اس حوالے سے پاکستانی شہریوں میں یہ خدشات پائے جاتے ہیں کہ جلد ہی یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق امان سلمان نیویارک کے علاقے لونگ آئی لینڈ میں چھوٹے پیمانے پر ایک ٹویول ایجنسی چلاتے ہیں اور ان کے بیشتر صارفین پاکستانی نڑاد شہری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعے سے ایگزیکٹیو آڈر کے بعد انھیں بیشتر کالز ٹکٹ منسوخ کرنے کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ 'گرین کارڈ رکھنے والے کم از کم 95 فیصد صارفین جنھوں نے کئی ماہ پہلے سے پاکستان کی ٹکٹیں بک کروا رکھیں تھیں منسوخ کروا چکے ہیں۔'ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آڈر کے مطابق شامی پناہ گزینوں کے داخلے غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی ہے جبکہ عراق، شام، ایران، سوڈان، لیبیا، صومالیہ اور یمن کے تمام شہریوں کے داخلوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان کے مطابق اس پابندی کا اطلاق گرین کارڈ رکھنے والے شہریوں پر نہیں ہے لیکن اس حوالے سے پھر بھی ابہام پایا جاتا ہے اور ہوائی اڈوں پر اس آرڈر کے اطلاق کے بارے میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ویزا کی یہ پابندی 90 دن کے لیے ہے تاہم انتظامی اہلکاروں نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اس کو دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ہو سکتا ہے اس میں مزید ممالک شامل کیے جائیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 4 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
چارٹر جہاز میں اترنے والے نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں ، دھرنے چھوڑ کر کارکردگی میں ہمارا مقابلہ کریں تاکہ اصلیت کا پتہ چل سکے ،نوازشریف کا چیلنج
-
پاک فوج بھارتی فائرنگ کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، آرمی چیف
-
وائٹ ہاؤس کی پاکستانیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید
-
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری ،پانامہ کیس شامل نہیں
-
وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت مل گئے
-
بجلی جووفاق کے زیراختیارہے چلی جاتی ہے توگالیاں ہمیں پڑتی ہیں،پرویز خٹک
-
بیلاروس کی پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی پیش کش
-
شرپسندعناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،میجرجنرل محمد سعید
-
تلاشی لینا ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں، میں مشرف دورسے تلاشی دیتا آرہا ہوں،حمزہ شہبازشریف
-
حافظ سعید کے معاملے میں تمام ادارے آن بورڈ ہیں،طارق فاطمی
-
راحیل شریف نے عمران خان کو گارنٹی دی تھی ڈیشل کمیشن نے حکومت کو انتخابی دھاندلی کاذمہ داردٹھہرایاتووہ نوازشریف سے مستعفی ہونے کوکہیں گے ،جاویدہاشمی کا انکشاف
-
بیلسٹک میزائل تجر بہ، امریکہ کا ایران پر اضافی پابندیوں کا اعلان
-
امریکہ نے12کمپنیوں اور13افراد کو بلیک لسٹ قرار دے دیا
-
پیرس میں چھرے سے حملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی
-
برفباری ، شمالی کیلیفورنیا میں خشک سالی کا خاتمہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر یورپ کو دنیا میں اپنے کردار کی وضاحت کرنا ہوگی، میرکل
-
ہسپانیہ: بشار الاسد کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقدمہ دائر
-
عالمی برادری خطے میں ایرانی مداخلتوں پر روک لگائے: سعودی عرب
-
مذہب کی بنیاد پر امتیاز "آگ سے کھیلنا" ہے: انجلینا جولی ٹرمپ سے مخاطب
-
کامونکے،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا معاملہ ،ٹال پلازہ پر وکلا اور موٹروے پولیس کے درمیان تصادم
-
نوشکی،قطری شیخ کی ایڈوانس شکاری پارٹی کو حراست میں لے لیا گیا ، کوئٹہ منتقل
-
فیس بک پر دوستی کے بعدبرتھ ڈے منانے اسلام آباد آنیوالی دوشیزہ اوراسکے محبوب پروفاقی پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی پاداش میں فائرکھول دیا
-
میری طرف سے پیار اور دعائیں ،مریم نواز کاآصفہ بھٹو کی سالگرہ پر پیغام
-
سیکورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں کارروائی ،مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور خودکش جیکٹ برآمد
-
کراچی، گینگ وار کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن کا فیصلہ
-
کراچی ، جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا،مقدمہ درج
-
مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر جہانزیب مغل کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.