پیرس میں چھرے سے حملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی

حملہ آور نے 'اللہ اکبر' کا نعرہ بھی لگایا ،پولیس

ہفتہ 4 فروری 2017 13:27

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کے مطابق معروف عجائب گھر لوو کے باہر سکیورٹی اہلکاروں پر چھرے سے حملہ کرنے والے شخص کو فرانسیسی سپاہی نے گولی مار دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے 'اللہ اکبر' کا نعرہ بھی لگایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے وہ شخص لوو کے شاپنگ سینٹر میں گھسنے کے کوشش کر رہا تھا اور اس کے پیٹ میں گولی لگی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں ایک سپاہی زخمی کے سر پر زخم آیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے صورتحال کو 'نازک' قرار دیا ہے جبکہ لوو میں سیاحوں کو زمین پر لیٹ جانے کے لیے کہا گیا تھا۔ وزیراعظم برنارڈ کازنیوو کا کہنا ہے کہ حملہ 'دہشت گردی کی نوعیت کا تھا۔' پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے دو سفری تھیلے اٹھا رکھے تھے تاہم ان میں کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس حملے کے وقت لوو میں ڈھائی سو افراد موجود تھے اور انھیں چھان بین کے بعد باہر نکالا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص پر پانچ گولیاں چلائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :