کامونکے،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا معاملہ ،ٹال پلازہ پر وکلا اور موٹروے پولیس کے درمیان تصادم

انسپکٹر موٹروے پولیس سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج،انسپکٹرزیر حراست

ہفتہ 4 فروری 2017 13:30

کامونکے( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا معاملہ ،ٹال پلازہ پر وکلا اور موٹروے پولیس کے درمیان تصادم،ٹال پلازہ میدان جنگ بن گیا،موٹروے پولیس کے انسپکٹر وکلاء کو گاڑی میں ڈال کر تھانے میں لے آئے ،انسپکٹر موٹروے پولیس سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ،انسپکٹر کو حراست میں لے لیاگیا،بتایاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ بارگوجرانوالہ کے سابق سیکرٹری سیدعمران حیدر اور انجم سہیل ایڈووکیٹ اپنی کار پر لاہور کی طرف آرہے تھے کہ ٹال پلازہ پہنچے تو موٹروے پولیس کے انسپکٹر ملک محمد حنیف نے ان کو روک کر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چلان کرنے کا کہا جس پر ان کے درمیان توتکرارشروع ہوئی اور شدت اختیار کرتے ہوئے جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹال پلازہ میدان جنگ بن گیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر تشددکیا جبکہ انسپکٹر حنیف اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ وکلاء کو گاڑی میں ڈال کر تھانہ صدر میں لے آئے اس دوران ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سیکرٹری رانا سربلند ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی تھانے پہنچ گئے اور موٹروے پولیس کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دیدی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ انسپکٹر حنیف اور دیگر ملازمین نے ان پر تشدد کیا،حبس بے میں رکھا اوران سے موبائل اور نقدی وغیرہ چھین لی ہے جس پر صدر پولیس نے سید عمران حیدر کی درخواست پر انسپکٹر ملک حنیف ،ملازمین سجاد ،طاہر،صادق اور صدیق کے خلاف حبس بے جا اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انسپکٹر ملک حنیف کو حراست میں لے کارروائی شروع کردی ہے ،اس حوالہ سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدر محمد عباس کھچی نے بتایا کہ انسپکٹر ملک حنیف حراست میں ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :