ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر گھٹنے ٹیک دیے،7مسلم ممالک پر سفری پابندی کے احکامات واپس
تمام امگریشن آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹس پر معمول کے سیکورٹی اقدامات جاری رہیں گے،ہوم لینڈ سیکورٹی مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی ہے ،اگران لوگوں کے ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں، ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے،امریکی محکمہ خارجہ ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت نے امریکی صدر کے احکامات کیخلاف فیصلہ سنایا تھا نام نہاد جج کی رائے ملک میں قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرے گی ، یہ فیصلہ غیر اخلاقی ہے جسے تبدیل کیا جائے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالتی فیصلے پر غصے سے لال پیلے ہوگئے ، معزز جج کو نام نہاد قرار دیدیا
ہفتہ 4 فروری 2017 23:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کے بعد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی نے بھی ویزے سے متعلق اپنے تمام احکامات واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امگریشن آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹس پر معمول کے سیکورٹی اقدامات جاری رہیں گے،دوسری جانب امریکی صدر عدالتی فیصلے پر غصے سے لال پیلے ہوگئے اور معزز جج کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جج کی رائے ملک میں قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرے گی ، یہ فیصلہ غیر اخلاقی ہے جسے تبدیل کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کے بعد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی ہے ۔اگران لوگوں کے ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے،امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد سفری پابندیاں معطل کی گئیں۔
امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی نے بھی ویزے سے متعلق اپنے تمام احکامات واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امگریشن آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹس پر معمول کے سیکورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔ اس سے قبل ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے اور حکم نامے کا اطلاق امریکا بھر میں ہوگا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر عائد ویزا منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا۔عدالت میں حکومتی وکیل کا موقف تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈرز کے حوالے سے مقف ہے کہ انھوں نے ایسا امریکا کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کے بعد معزز جج کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نام نہاد جج کی رائے ملک میں قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرے گی جب کہ یہ فیصلہ غیر اخلاقی ہے جسے تبدیل کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے نتیجے میں 60 ہزار افراد کے ویزے منسوخ کئے گئے جس کے خلاف ابتدائی طور پر مقدمہ ریاست واشنگٹن نے درج کروایا جس کے بعد مینیسوٹا کی ریاست بھی اس میں شریک ہوگئی۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل باب فرگوسن نے اس پابندی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پابندی لوگوں میں ان کے مذہب کی بنیاد پر تفریق پیدا کر رہی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیو یارک میں جان ایف کینڈی ایئرپورٹ کے باہر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر امریکی صدر کے اقدامات کی پرزور مذمت کی۔اتوار 5 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
وشخص کرکٹ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیل سکتا وہ شفاف الیکشن کیا لڑے گا،عمران خان
-
مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری
-
پانامہ کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ، شہزادے کے خطوط سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،قطری سفیر
-
حکومت توانائی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، اسحاق ڈار
-
قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ،قطری سفیر نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، عمران خان
-
کسی بھی جج کے پاس صوابدیدی اختیارات اور من مرضی سے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں،جسٹس میاں ثاقب
-
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سابق جج ملک سعید حسن (مرحوم) گھر آمد
-
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کوئی بھی ہدف پورا نہیں کیا: نیپرا
-
سپریم کورٹ نے 6فروری سے شروع عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5بنچ تشکیل دیدیئے
-
سانحہ کوئٹہ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر وزرارت داخلہ کے اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش
-
پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے خیبرپختواہ چھیننے کی تیاریاں شروع کردیں
-
ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر گھٹنے ٹیک دیے،7مسلم ممالک پر سفری پابندی کے احکامات واپس
-
عالمی برادری خطے میں ایرانی مداخلتوں پر روک لگائے، سعودی عرب
-
ایرانی پاسداران انقلاب کی نئی فوجی مشقیں، میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال
-
تحفظات کے باوجود امریکہ سے روابط اولین ترجیح ہے ، یورپی راہنما
-
شام میں دہشتگردوںکاروسی سفارتخانے پر حملہ،جانی نقصان نہیں ہوا
-
پیرو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی، 20افراد ہلاک ، صدر کا ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان
-
ترک جنگی طیاروں کی شام میں بمباری ،داعش کے 147 دہشت گرد ہلاک، 135 ٹھکانے تباہ
-
سوشل میڈیا نے معاشرتی واسلامی اقدار کوتباہ کرکے رکھ دیا ،امام کعبہ
-
استنبول نائٹ کلب میں قتل عام کرنے والے قاتل کی اہلیہ بھی داعش کی رکن نکلی
-
بحیرہ روم میںامدادی کوششوں کے نتیجے میں1300 سے زائدتارکین وطن کوڈوبنے سے بچالیاگیا
-
بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنیکی اجازت دے،, بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو حق خود ارادیت ... مزید
-
کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا کردار تاریخی رہاہے،خورشید شاہ
-
معروف مصنف اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ دنیا فانی سے کوچ کر گئیں
-
تیز رفتا ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے،وفاقی وزیر تجارت
-
اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد ترقیاتی کام میری اولین ترجیح رہی ہے،گورنر پنجاب
-
تعلیم اور صحت کے شعبے میں بلوچستان کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنا ایک بڑا کام ہے سماجی اداروں مخیر حضرات کو ان شعبوں میں بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے،, ثناء اللہ زہری
-
ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، بغیر لائسنس مضر صحت اور غیر میعاری نمک تیار کرنے ولا یونٹ پکڑا گیا
-
چانئیزباشندوں کی گاڑی کو حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد زخمی ،سی پی او فیصل آباد کی ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے چائنیز کی عیادت
-
ریلوے کوچز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ان میں سفر کی بہترین سہولتیںفراہم کی جا ئیں، وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت
-
مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی ، پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے نیا ہدایت نامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.