پیرو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی، 20افراد ہلاک ، صدر کا ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

ہفتہ 4 فروری 2017 23:08

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)پیرو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے، صدر نے آفت زدہ علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔چکلا نامی شہر میں مکانات اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں تو لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔بارشیں لرز ش اراضی کا بھی موجب بنی جس دوران 6 کان کن زیر زمین زندہ دفن ہو گئے۔ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں تو پیرو کے صدر نے آفت زدہ علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔