سوشل میڈیا نے معاشرتی واسلامی اقدار کوتباہ کرکے رکھ دیا ،امام کعبہ

مال ودولت اور جدید آلات وسائل بھی اللہ کی نعمتیں ہیں مگر ہم ان کا غلط استعمال معاشرے اور اسلامی روایات واقدار کے لیے تباہ کن ہے،جدید ابلاغی الات وسائل نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا،الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم

ہفتہ 4 فروری 2017 23:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کیفروغ میں مدد کی وہیں اس کا ایک دوسری اور انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشری روایات کوتباہ برباد کرکے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیاکے مطابق مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ الشریم نے کہا کہ مال ودولت اور جدید آلات وسائل بھی اللہ کی نعمتیں ہیں مگر ہم ان کا غلط استعمال معاشرے اور اسلامی روایات واقدار کے لیے تباہ کن ہے۔

جدید ابلاغی الات وسائل نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا۔ ان وسائل کی مدد سے ہم اپنے اقارب سے دور ہونے کے باوجود رابطیمیں ہیں اور قریب ہیں۔ مگر سوشل میڈیا کا ایک غیرسماجی پہلو ہے۔ اس منفی پہلو نے نوجوان نسل کے دل ودماغ اور بصارت وسماعت ہرچیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشری روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ خطبہ جمعہ میں انہوں نے مسلمانوں پر تقوی اختیار کرنے اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں زندگی گذارنے کا اپنا شعار بنانے پر زور دیا۔