عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ ’’خود ‘‘کر نا چاہتے ہیں ‘ انکو سپر یم کورٹ سے اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب سپریم کورٹ سے بھی بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں‘ کپتان عوام کے ووٹوں پر نہیں امپائر اور لاٹری پر یقین رکھتے ہیں(ن) لیگ کی کارکردگی نے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ‘طلال چوہدری کی بات چیت

اتوار 5 فروری 2017 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ ’’خود ‘‘کر نا چاہتے ہیں کیونکہ انکو سپر یم کورٹ سے اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب سپریم کورٹ سے بھی بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں‘ کپتان عوام کے ووٹوں پر نہیں امپائر اور لاٹری پر یقین رکھتے ہیں(ن) لیگ کی کارکردگی نے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور (ن)لیگ کی کارکردگی نے ہمارے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والے کبھی دھرنا دیتے ہیں تو کبھی پارلیمنٹ میں ڈرامے کرتے ہیں اور اب عدالت عظمی کا وقت ضائع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹے لوگوں سے ‘ پاناما کیس جھوٹ کا پلندہ ہے مخالفین کہتے ہیں کہ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے عمران خان قوم سے جھوٹ بولتے رہے جو ثابت ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :