عمران خان دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ عمران خان اور سراج الحق روزانہ سپریم کورٹ کے باہر دکان سجا لیتے ہیں ‘ آج خیبر پختونخوا کی عوام عمران خان سے جان چھڑانا چاہتی ہے ‘ عمران خان خیبر پختونخوا میں جس مرضی گرائونڈ کا انتخاب کرے ان سے بڑا جلسہ کر کے دکھائوں گا ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے ‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب

اتوار 5 فروری 2017 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ عمران خان اور سراج الحق روزانہ سپریم کورٹ کے باہر دکان سجا لیتے ہیں ‘ آج خیبر پختونخوا کی عوام عمران خان سے جان چھڑانا چاہتی ہے ‘ عمران خان خیبر پختونخوا میں جس مرضی گرائونڈ کا انتخاب کرے ان سے بڑا جلسہ کر کے دکھائوں گا ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے ‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

وہ اتوار کو متنی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج خیبر پختونخوا میں ہر طرف گو عمران گو اور آئو نواز شریف آئو کے نعرے لگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر صوبے میں حکومت بنانے کا موقع دیا آج وہی عوام عمران خان سے جان چھڑانا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نوا زشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائد کاعزم ہے کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لا کر رہیں گے ۔

ماضی میں کسی حکومت نے فاٹا اصلاحات پر توجہ نہیں دی۔ صرف ہماری حکومت فاٹا اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔ فاٹا اصلاحات وزیر اعظم نواز شریف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میںکس کا احتساب کیا۔ عمران خان وزیر اعظم اور ان کے بچوں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ امیر مقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

کشمیر کا ایشو پاکستانی قوم کا ایشو ہے عالمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ انہوں نے کہا کہہ کے پی کے کے عوام عمران خان سے مایوس ہو چکے ہیں جس مرضی گرائونڈ کا انتخاب کر لیں میں وہاں انہیں ان سے بڑا جلسہ کر کے دکھائوں گا۔

متعلقہ عنوان :