انڈونیشیئن مشرقی علاقہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے کم از کم9 افراد ہلاک

اتوار 5 فروری 2017 16:00

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء) انڈونیشیئن مشرقی علاقہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی میں 30مسافرتھے اور یہ تکالر لاما دریا سے صوبہ سلاویسی کے تناہا کیکے جزیر کی طرف جا رہی تھی ۔

(جاری ہے)

مقامی ڈیزاسٹر ادارہ کے ترجمان حمسدار نے بتایا کہ 21 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا جبکہ ایک لاپتہ مسافر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فوری طور پر کشتی کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ ابتادئی اطلاعات کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجہ موسم کی خرابی ہو سکتی ہے۔