امریکی اپیلٹ کورٹ نے ڈونلڈ ٹر مپ کے سفری پابندی بارے حکم کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کردی

اتوار 5 فروری 2017 16:00

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)امریکی فیڈرل اپیلٹ کورٹ نے محکمہ انصاف کی ڈونلڈ ٹر مپ کے سفری پابندی بارے حکم کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ماتحت عدالت کے سفری پابندیوں کی معطلی کے حکم کے خلاف اپیل کی ہے ۔ امریکی شہر سیاٹل کی ایک ماتحت عدالت نے صدر ٹرمپ کی طرف سے 7 اسلامی مالک کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکمنامے کو معطل کر دیاتھا