تنزانیہ کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اتوار 5 فروری 2017 15:30

دار السلام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)تنزانیہ کی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتے نرخ اور ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

انرجی اینڈ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 3.64 فیصد اور ڈیزل کے نرخوں میں 7.47 فیصد جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نئے نرخوں کے مطابق دار السلام میں پٹرول کی قیمت 69 شلنگ اضافے کے بعد 1959 شلنگ (0.8785 ڈالر ) فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 129 شلنگ بڑھ کر 1861 شلنگ کردی گئی ہے۔