اردن کی فضائیہ کیشام کے جنوبی علاقوں میں داعش پر تازہ حملے

اتوار 5 فروری 2017 14:40

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)اردن کی فضائیہ نے شام کے جنوبی علاقوں میں قائم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا نے اردنی وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ روز کی گئی اس کارروائی میں جہادیوں کے اسلحہ ڈپو، کار بم فیکٹری اور بیرکوں پر بمباری کی گئی، جس کے دوران اس دہشت گرد گروہ کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی عسکری اتحاد میں شامل ملک اردن شام اور عراق میں انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرتا رہتا ہے۔