خلیجی ملکوں کی ہوائی کمپنیوں نے پابندی کے شکار ملکوں کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دے دی

اتوار 5 فروری 2017 13:50

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)خلیج کی عرب ریاستوں کی بڑی ہوائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے ایسے مسافروں کو جہازوں پر سوار ہونے کی اجازت دے دی ہے، جن کا تعلق ان سات ممالک سے ہے، جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پابندی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری ہوائی کمپنیوں نے بھی پابندی کے شکار ملکوں کے مسافروں پر سفر کرنے کی رکاوٹ ختم کر دی ہے۔ مسافروں کو سوار کرنے کی وجہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے ایک وفاقی جج کا عبوری حکم ہے۔ وفاقی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے تحت سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔