ٹرمپ کے بیٹے کا دورہ،امریکی خزانے سے ایک لاکھ ڈالر خرچ

ایرک ٹرمپ دو دن کے کاروباری دورے پر یوروگوئے گئے، سیکرٹ سروس کے ایجنٹ بھی تھے

اتوار 5 فروری 2017 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک کا نجی غیر ملکی دورہ امریکی ٹیکس دہندگان کو ایک لاکھ ڈالر کا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرک نے یوراگوئے کا 2 دن کا بزنس ٹرپ کیا، ان کے ساتھ جانے والے سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کے قیام طعام پر ایک لاکھ ڈالر کے قریب رقم خرچ ہوئی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔ایرک ٹرمپ دو دن کے کاروباری دورے پر یوروگوئے گئے،ان کے ساتھ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ بھی تھے،خفیہ ایجنٹوں کے قیام و طعام پر ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔