وزارت پانی و بجلی کی2017ء میں سسٹم میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے خبروں کی وضاحت

اتوار 5 فروری 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء) وزارت پانی و بجلی نے 2017ء میں سسٹم میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی طرف سے بارہا اور متعدد مواقعوں پر کہا گیا ہے کہ 2017-18ء میں قومی گرڈ سٹیشن میں 10 ہزار سے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کی مزید پیداوار متوقع ہے۔ بجلی کی پیداوار ان اعدادوشمار کی 2017ء اور 2018ء کے دو برسوں میں توقع کی جارہی ہے نہ کہ صرف 2017ء کے ایک سال میں یہ پیداوار ہوگی۔ مزید کہا گیا ہے کہ گنجائش کا بڑا حصہ تقریباً 8ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار 2018ء تک متوقع ہے جس سے 2017ء کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔