گوادر ، ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

اتوار 5 فروری 2017 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)بلوچستان کے علاقے گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی 8 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تاہم 2 تاحال لاپتہ ہیں اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی مسقط کے قریب الٹ گئی تھی جس کے فوراً بعد انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔