پیر علائو الدین صدیقی رحمة اللہ علیہ کا نماز جنازہ دربار عالیہ نیریاں شریف میں ادا کر دیا گیا

اتوار 5 فروری 2017 22:50

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء) عالمی مبلغ اسلام ممتاز روحانی شخصیت پیر علائو الدین صدیقی رحمة اللہ علیہ کا نماز جنازہ دربار عالیہ نیریاں شریف میں ادا کر دیا گیا لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔پیر عثمان افضل قادری نے جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرحوم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو عالم اسلام کے لئے بے مثال قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عدالتی نظام میں قاضیوں کا تقرر آپ کی کوششوں سے ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلامی چینل نور ٹی وی ، محی الدین اسلامک یونیورسٹی ،میر پور میںمیڈیکل کالج اور اندرون وبیرون ملک مساجد کا قیام اور لاکھوں لوگوں کی دینی و روحانی رہنمائی آپ کے کارہائے نمایاں ہیں ۔انہون نے کہا: کہ اس دہائی میں والد گرام پیر محمد افضل قادری اور پیر علائو الدین صدیقی مرحوم نے مل کر اصلاح معاشرہ کیلئے تحریک چلائی تھی انہوں نے صاحبزادگان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ۔نماز جنازہ کے بعد آخری دعابھی پیر عثمان افضل قادری نے کرائی ۔