نوشکی، موت کو قریب سے محسوس کیا ، باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد

سخت سردی میں سب کا برا حال تھا سب سے خواتین اور بچوں کو قریب واقع کچے کمروں میں پہنچا کر پناہ دی،رات کے اوقات صرف اللہ ہی کو مدد کے لئے پکارتے رہے ، بچوں اور خواتین کے گریہ زاری سے قیامت صغریٰ کامنظر تھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ مینگل کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 فروری 2017 22:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)زاروچہ بُٹی علاقے میں باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ مینگل نے نوشکی میڈیانمائندوں کو بتاتے ہوئے کہاکہ جب ہم بارات کے ہمراہ تھے چاغی سے نوشکی کی طرف آرہے تھے بُٹی کے مقام پر موسلادھار بارش میں پھنس گئے ہمارے قافلے میں سو کے قریب خواتین بچے اور مرد شامل تھے اور انکی گاڑیاں مختلف جگہوں پر دلد ل اور کیچڑ میں پھنس گئے سخت سردی میں سب کا برا حال تھا سب سے پہلے ہم خواتین اور بچوں کو قریب واقع کچے کمروں میں پہنچا کر پناہ دی ، سردی سے بچائوں کے خاطر آگ جلانے کے لئے دلہن کے جیز کے سامان جس میں کمبل ،رضائی،تکیے اور گرم کپڑے استعمال کیے کیونکہ یہ سامان قافلے میں شامل انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں تھے ، رات بھر سخت سردی لوگ ٹھٹھرتے رہے بچوں اور خواتین کے گریہ زاری سے قیامت صغریٰ کامنظر تھا، موت کو ہم قریب سے محسوس کررہے تھے ہمارے ساتھ ایک عالم دین بھی ہمراہ تھا رات کے اوقات صرف اللہ ہی کو مدد کے لئے پکارتے رہے ، بارش کے بعد صبح کے وقت برف باری کا سلسلہ شروع ہونے پر ہم سب نے اپنا زندگیوں کو ختم کرتے محسوس کی ، جب ہم مذکورہ جگہ سے روانہ ہوگئے تو ہر طرف کیچڑ اور مٹی کادلدل تھا اور اور سیلابی پانی ہر ف پھیلاہوا تھا اسی اثناء میں دوبچے پانی کے بہائوں کا شکار ہوئے جن میں ایک بچالیا گیا جبکہ خدائے نظرکی صاحبزادی دس سالہ ریما جان کی بازی ہار کر اللہ کو پیارا ہوگئے ، اس واقعہ کے بعد ہرطر ف چیخ وپکار وخوف کا منظرتھا ،اسی اثناء میں ہم نے کسی موٹر سائیکل سوار کو اپنے طرف آتے ہوئے دیکھا تو ہم سب میں امید کی کرن پیدا ہوگئی کہ اس ریگستان وبیابان میں اللہ کے طرف سے ہمیں بچانے کے لئے ایک مسیحا ملا ، اور جب کہ قریب پہنچنے پر آواز دی کہ گھبرائیے مت ہم آپ لوگوں کو بچانے کے لئے آئے ہیں، موٹرسائیکل سوار کوئی اور نہیں بلکہ کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور تھے ،جو ہمارے زندگیوں کو بچانے کے لئے مسیحا ثابت ہوئے ،ان کی ہدایت پر ایف سی کی پیدل پارٹی نے ہمارے زندگیوں کو بچانے کے لئے خوراک اور گرم ملبوسات پہنچائے،پیدل آنے والے ایف سی کے تین اہلکاروں کی حالت بھی سردی کی وجہ سے غیر ہوگئی تھی کمانڈنٹ اور انکے ٹیم ہمارے ساتھ پیدل دلدل وکیچڑ میں چل کر گاڑیوں تک پہنچاکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالی اور ہمیں اس خطرناک اور جان لیوا مصیبت سے بچا لی اور ہم ایف سی کمانڈنٹ اور انکے ٹیم کا شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہمیں ریسکیوکر کے بحفاظت زاروچاہ میں واقع ایف سی پوسٹ پر پہنچایا ، جہاں ہماری آمد سے قبل ہی ایف سی نے تمام انتظامات مکمل کردئیے تھے ایف سی کے فرض شناس ڈاکٹروں نے متاثرہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دی، اس کے علاوہ ہمیں گرم کپڑے ،کھانا اور خشک فروٹ دئیے گئے ، نوشکی انتظامیہ ،لیویز فورس ،زاروچاہ کے عوام اور عوامی نمائندوں نے بھرپورتعاون اور مدد کی ،جنہوں نے ہمارے لیے اللہ تعالی سے دعا کی ہے ہم ان سب کے بھی مشکورہیں، اور اس کے علاوہ نوشکی کے میڈیا نمائندوں کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہماری آواز پورے ملک میں پہنچائی ۔