اسفند یار ولی کا آئندہ ماہ کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

بی جے پی کی وجہ سے بھارت سے تعلقات خراب ہوئے ، گزشتہ حکومت نے بھارت سے معاملات بہتر کر لئے تھے اور گزشتہ دور حکومت میں بھارت سے کشمیر پر بھی مذاکرات ہوئے ، کراچی میں اردو بولنے والوں کے بعد بڑی آبادی پختون ہے ،ہم آئندہ ماہ کراچی میں بڑا جلسہ کرینگے ،شہر میں آپریشن سے امن آیا ہے ، مردم شماری ضرور مکمل کی جائے گزشتہ مردم شماری میں بھی افغان مہاجرین موجود تھے اور اس وقت کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا انٹرویو

اتوار 5 فروری 2017 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے آئندہ ماہ کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے بھارت سے تعلقات خراب ہوئے ، گزشتہ حکومت نے بھارت سے معاملات بہتر کر لئے تھے اور گزشتہ دور حکومت میں بھارت سے کشمیر پر بھی مذاکرات ہوئے۔ اتوار کو اپنے نجی ٹی وی انٹرویو میں اسفند یار ولی نے کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والوں کے بعد بڑی آبادی پختون ہے اور ہم آئندہ ماہ کراچی میں بڑا جلسہ کرینگے۔

(جاری ہے)

کراچی میں آپریشن سے امن آیا ہے۔ انہوں کہا کہ مردم شماری ضرور مکمل کی جائے گزشتہ مردم شماری میں بھی افغان مہاجرین موجود تھے اور اس وقت کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے بھارت سے تعلقات خراب ہوئے۔ گزشتہ حکومت نے بھارت سے معاملات بہتر کر لئے تھے اور گزشتہ دور حکومت میں بھارت سے کشمیر پر بھی مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات میں چین ضامن کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ افغانستان کو مذاکرات میں شامل کیے بغیر امن نہیں لایا جا سکتا۔