یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستانی بچے سرفہرست

نجی تعلیمی اداروںمیں تقریبات ‘فضاء ننھے منے بچوںکی کشمیربنے گاپاکستان اورپاک فوج زندہ باد کے نعروںسے گونج اُٹھی

اتوار 5 فروری 2017 20:30

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرکشمیریوںکے ساتھ اظہاریکہجتی کے لیئے پاکستانی بچے بھی سرفہرست،نجی تعلیمی اداروںمیں تقریبات منعقد،فضاء ننھے منے بچوںکی کشمیربنے گاپاکستان اورپاک فوج زندہ باد کے نعروںسے گونج اُٹھی۔

(جاری ہے)

آج ملک بھرمیں کشمیری بھائیوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کاعالمی دن منایاجارہاہے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرملک بھرمیںریلیاں نکالی جارہی ہیںاورتقریبات منعقدکیئے جارہے ہیںجعفرآبادکے نجی تعلیمی اداروںمیںکشمیری مسلمانوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کے نام پرتقریبات منعقدکیئے گئے ہیںنجی( پاک وطن پبلک) سکول ڈیرہ اللہ یارمیں کشمیری مسلمانوںکے حق میںتقریب منعقدکیاگیاجس میں ننھے منے بچوںنے مودی سرکارکے خلاف اورپاک فوج زندہ باد،کشمیربنے گاپاکستان کے نعرے لگائے معصوم بچوںنے ہاتھوںمیںپلے کارڈبھی اٹھارکھے تھے جن پرمودی سرکارکے خلاف اورکشمیری مسلمانوںکے حق میں نعرے درج تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیری مسلمانوںکی قربانیاں ضروررنگ لائیںگے پاکستان کابچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے وہ دن دورنہیںکشمیربہت جلد پاکستان کاحصہ بن جائے گامودی سرکاربزدلانہ کاروائیوںسے کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتے ہیںایٹمی صلاحیت رکھنے والے پاک فوج کے جوان انڈین آرمی کونیست ونابودکرکے کشمیرمیںپاکستان کاسبزہلالی پرچم لہرائیںگے اورہم اپنے کشمیری بھائیوںکے ساتھ ملکرآزادی کاجشن منائیںگے۔