بھارتی فوج کی ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے زخمی نوجوان شہید

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی تو پوں کے منہ بند کر دئیے

منگل 7 فروری 2017 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 25 سالہ اشفاق نامی نوجوان شہیدہوگیا ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند کردئیے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ علقات عامہ آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی ر ٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے مقامی 25 سالہ اشفاق نامی نوجوان زخمی ہوگیا ،ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جو بعد ازان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ۔ پاک فوج نے بلا اشعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کا منہ بند کردیا۔