لنڈی کوتل:امن لشکرکی گاڑی پرفائرنگ،3رضاکارجاں بحق اور2زخمی ہوگئے

منگل 7 فروری 2017 19:52

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء) ذخہ خیل میں امن لشکرکی گاڑی پرمسلح عناصرنے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں 3رضاکارجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل میں مسلح عناصرکی امن لشکرکی گاڑی پرفائرنگ سے 3رضاکارجاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونیوالے 2رضاکاروں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے امن لشکرکی گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ کی قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرمشتبہ افرادکی چیکنگ شروع کردی ہے۔