تجارت ختم ہونے سے جنگیں شروع ہوتی ہیں ، عالمگیریت سے دستبرداری سے صرف مسائل ہی جنم لیں گے، چینی گروپ علی بابا کے سربراہ جیک ما کا تقریب سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 23:09

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)چین کے معروف انٹرنیٹ گروپ علی بابا کے سربراہ جیک ما نے کہا ہے کہ عالمگریت سے دستبرداری سے صرف مسائل ہی جنم لیں گے ۔

(جاری ہے)

جیک ما نے منگل کو ایک سے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص تجارتی جنگوں کے بارے میں تشویش کا شکار ہے ،اگر تجارت ختم کر دی جائے تو جنگ شروع ہو جاتی ہے ، فکر مندی سے مسائل ختم نہیں کئے جا سکتے ، سب سے بہتر چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ متحرک طریقے سے لوگوں کے ساتھ رابطہ سازی کو فروغ دیا جائے ۔

عالمی معیشت رقوم اورمصنوعات کی ترسیل کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ، ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تجارت لوگوں کے مابین رابطہ سازی کا ذریعہ ہے اور ہمیں شفاف ،جامع اور مناسب تجارت کے مواقع میسر ہیں ،تجارت اقدار اور ثقافت کو پیش کرنے کا نام ہے ۔