القاعدہ نے یمن میں امریکی فوج کی کاروائی میں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

امریکی کاروائی میں سعودی عرب میں قید القاعدہ جنگجو سالم الشریف کی اہلیہ اور سعودی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب شدت پسند خاتون اروی البغدادی، اس کا بیٹا اور بھائی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس کا ایک بیٹا اور اس بہو زخمی ہوئے امریکی فوج کی خفیہ کارروائی کے دوران القاعدہ کے 14 جنگجو اور بچوں سمیت 11 خواتین جاں بحق ہوئیں یمن میں القاعدہ کے مقامی رہنما قاسم الریمی کا آڈیو بیان القاعدہ کی سالم الشریف سے اس کی اہلیہ، بیٹی اور ادوسری عزیزہ کی ہلاکت پر تعزیت

منگل 7 فروری 2017 22:48

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)یمن میں القاعدہ کے مقامی رہنما قاسم الریمی نے ایک آڈیو بیان میںتصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں زیرحراست القاعدہ جنگجو سالم الشریف کی اہلیہ اور سعودی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب شدت پسند خاتون اروی البغدادی، اس کا بیٹا اسامہ اور بھائی عصام طاہر بغدادی المعروف ابو بکر البغدادی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس کا ایک بیٹا اور اس بہو زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کمانڈر الریمی کی طرف سے یہ بیان تنظیم میڈیا سیلالملاحم فانڈیشن پر نشر کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالنے کے بعد پہلی بار امریکی فوج نے یمن کے یکلا قصبے میں رات کی تاریکی میں کمانڈو ایکشن کے دوران القاعدہ کے متعدد جنگجو قتل کرنے کا دعوی کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی 29 جنوری کی رات کی گئی تھی۔

القاعدہ جنگجو قاسم الریمی نے سعودی عرب میں گرفتار سالم الشریف سے اس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوسری عزیزہ کی ہلاکت پر تعزیت کی۔الریمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی خفیہ کارروائی کے دوران القاعدہ کے 14 جنگجو اور بچوں سمیت 11 خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔ مقتولین میں عبدالرف الذھب، سلطان الذھب، ابو برزان القیفی، اس کا والد عبداللہ، ابو بکر البغدادی(انس طاھر) احمد الزوبہ، ابو نوح القیفی اس کا چچا، حمزہ السوڈانی،، مقداد الدمتی، حنین الصنعانی، ابو عبداللہ الصنعانی، ابو سیف الجوفی اور سعودی نژاد ابو للیچ الصنعانی شامل ہیں۔

خواتین میں اروی البغدادی، مبخوت علی العامری، بچہ عبدالالہ الذھب، انور العولقی کی بیٹی، فہد القیفی کی بیٹی، ابو عبداللہ الخضرمی کے تین بیٹے، اسامہ الشریف، مرسل العکمہ اور ابن انسعصام طاھر البغدادی شامل ہیں۔