سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ماڈل گرل آیان علی کا نان ای سی ایل سے نہ نکل سکا

منگل 7 فروری 2017 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ماڈل گرل ایان کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہیں نکالاجاسکاہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کوماڈل ایان علی کی درخواست پر ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ایان کی جانب سے درخواست کی گئی کہ 19 جنوری کو کئی روز گزر گئے لیکن نام نہیں نکالا گیا،متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کیخلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تفصیلی کاپی نہیں ملی، اس لئے وقت دیا جائے۔جس پر جسٹس فاروق شاہ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نہ دیکھ لیں نیا حکم جاری نہیں کرسکتے۔یاد رہے سپریم کورٹ نے ایان علی ای سی ایل کیس سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔واضح رہے کہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سیکروڑوں ڈالرمالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کیالزام میں گرفتار کیاگیاتھا