نوازشریف کی سیاست ان کی ذات کے گردگھومتی ہے،شیخ رشید

ملک کی ترقی ،جمہوریت ،پاکستان ان کی ذات تک محدودہے کچھ بھی ہوسکتاہے ججزکوفوج سیکورٹی فراہم کرے میں ہوں یانہ ہوں 2018ء میں نوازشریف نہیں ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 7 فروری 2017 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف کی سیاست ان کی ذات کے گردگھومتی ہے ،ملک کی ترقی ،جمہوریت ،پاکستان ان کی ذات تک محدودہے کچھ بھی ہوسکتاہے ،ججزکوفوج سیکورٹی فراہم کرے میں ہوں یانہ ہوں 2018ء میں نوازشریف نہیں ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججزکوسیکورٹی فوج فراہم کرے کیوں کہ وزراء کے تیورکچھ اورکہتے ہیں ،کچھ بھی ہوسکتاہے ۔

انہوںنے ایک بارپھرخبردارکیاکہ اگرمیں ماراگیاتوذمہ دارنوازشریف ،شہبازشریف،راناثناء اللہ وں گے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابات2017ء میں ہی ہوں گے ،میں شریف برادران کوکھٹکتاہوں ،آئندہ انتخابات میں میں ہوں یانہ ہوں نوازشریف2018ء میں نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی ساری پالیسیاں ان کی ذات کے گردگھومتی ہیں ،اس ملک میں نوازشریف ہی جمہوریت ہے ،نوازشریف ہی پاکستان ہے اورنوازشریف کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے ۔

شیخ رشیدنے کہاکہ میں بچوں کی سیاست میں نہیں پڑناچاہتا،بڑوں سے نمٹ لوں توبڑی بات ہے ،مریم اورحمزہ کی سیاست پربات نہیں کروں گا،قطری کوایک بارملاجب میں وزیرکی حیثیت سے قطرکے دورے پرگیااس وقت قطری نے نوازشریف کوانتخابات میں بھیجے گئے تحفے سے متعلق پوچھاتوانہوںنے کہاکہ مجھے مل گیاہے ،جس پرمیں نے کہاکہ صاحب قطری شہزادے نے ہمارے اتنخابات کیلئے فنڈنگ کی ہے تواسے شکریہ کاخط لکھ لیتے تونوازشریف نے کہاکہ ہرچیزکوتحریرمیں نہیں لایاجاتاکچھ باتیں خفیہ بھی ہوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے نوازشریف سے کرپشن کرناسیکھاہی۔

متعلقہ عنوان :