دل کے عارضہ کے سب سے ہسپتال پی آئی سی میں بھی غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کے استعمال کا انکشاف

امریکہ میں انڈر ٹرائل سٹنٹ کو جعلسازی سے ایف ڈی اے سے منظور شدہ قرار دے کر استعمال کراتے رہے

منگل 7 فروری 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)صوبے میں دل کے عارضہ کے سب سے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،امریکہ میں انڈر ٹرائل سٹنٹ کو جعلسازی سے ایف ڈی اے سے منظور شدہ قرار دے کر پی آئی سی میں استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی کا ریزولیوٹ اونکس سٹنٹ ابھی انڈر ٹرائل ہے اور مقررہ وقت تک اسے فروخت یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فوڈ اینڈ ڈر گ ایڈ منسٹریشن کی ویب سائٹس پر بھی واضح درج ہے تاہم پی آئی سی میں اس سٹنٹ کو جعلسازی سے ایف ڈی اے سے منظور شدہ قرار دیا گیا اور خریداری کر کے اس کا استعمال بھی کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں اس سٹنٹ کے میچور ہونے میں ابھی کافی وقت باقی ہے تاہم پی آئی سی میں 800سے زائد مریضوں کو یہ سٹنٹ ڈالا بھی جا چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ کمپنی کے اور بھی رجسٹرڈ سسٹنٹس ہیں جنہیں مریضوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے تاہم ریزو لیوٹ اونکس ابھی انڈر ٹرائل ہے۔