ممالک پر پابندی امریکی سلامتی کیلئے لگائی ایگزیکٹو آرڈر میں کسی مذہب یا نسل کا ذکر نہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں قانون کی حکمرانی اور سلامتی چاہتے ہیں،امریکی صدر

بدھ 8 فروری 2017 23:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 7 ممالک پر پابندی امریکی سلامتی کیلئے لگائی ایگزیکٹو آرڈر میں کسی مذہب یا نسل کا ذکر نہیں امریکہ میں قانون کی حکمرانی اور سلامتی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7 ممالک پر پابندی امریکہ کی سلامتی اور حفاظت کیلئے لگائی ہے پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی مسلمان ‘ مذہب یا نسل کا ذکر نہیں ہے ہم امریکہ میں قانون کی حکمرانی اور سلامتی چاہتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکی عدالت کا فیصلہ میرے خلاف آئے گا۔ امیگریشن کے معمالے پر عدالتیں سیاسی دکھائی دے رہی ہیں۔ (عابد شاہ)