آسٹریلیا میں سائنس دانوں کا آسٹریلیا کے زیر زمین پانیوں میں 3 لاکھ سال پرانا بڑا زمینی تودہ دریافت کر نے کا دعوی

بدھ 8 فروری 2017 18:16

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے زیر زمین پانیوں میں 3 لاکھ سال پرانا بہت بڑا زمینی تودہ دریافت کر نے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ زمینی تودہ غالبا اس وقت کے شدیدترین زلزلہ اور سونامی طوفان کی وجہ سے معرض وجود میں آیاہوگا۔

(جاری ہے)

حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق جیمز کک یونیورسٹی کے ارضیاتی سائنس دان روبین رومن نے بتایا کہ یہ زمینی تودہ کوئینز لینڈ ریاست کے ساحل سے 75 کلومیٹرز دور غیر متوقع طورپر دریافت کیا گیا ہے اوراس کا سائیز 32 کیوبک کلومیٹرز ہے یا یہ اولورو نامی تودہ سے بھی 30 گنا بڑاہے ۔

سائنس دانوں پائے گئے شواہد کے حوالہ سے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اس تودہ پر پائے جانے والے گھونگھے اور فوسلز 302000 (تین لاکھ بیس ہزار)سال پرانے ہیں اور یہ تودہ اس وقت 27 میٹرز بلند ہونے والی سونامی طوفان کی لہروں اور شدید زلزلہ کے باعث معرض وجود میں آیا ہو گا۔