بدعنوانی معاشرے میںتمام برائیوںکی جڑہے ، نیب بدعنوانی کی شرح صفرتک لانے کیلئے پرعزم ہے،قمرزمان چوہدری

نیب خیبرپختونخوا کو2016میں3815شکایات موصول ہوئیں،2016 نیب خیبر پختونخوا نے تقریباسواتین ارب روپے واگزارکرائے قومی خزانے میںجمع کردیئے

بدھ 8 فروری 2017 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)چیئرمین قومی احتساب بیوروقمرزمان چوہدری کی زیرصدارت قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیںسالانہ کاکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرچیئرمین کی انسپکشن اینڈمانیٹرنگ ٹیم (CI&MT)نے نیب کے ریجنل دفتر خیبر پختونخوا2016کامعائنہ کیا،مذکورہ ٹیم کے سینئرممبرنے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کونیب خیبرپختونخوا کی صلاحیتوں اورکارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخوا شہزادسلیم بھی موجودتھے۔پارٹلی کوانٹی فائیڈگریڈنگ سسٹم(جزوی مقدارودرجہ بندی کانظام)کی بنیادپرجانچنے کے بعدچیئرمین انسکپشن اینڈمانیٹرنگ ٹیم نے سالانہ کارکردگی میں قومی احتساب بیوروخیبرپختوںکو94.80فیصددیکر بہترین قراردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین قمرزمان نے کہاکہ نیب خیبرپختونخواایک اہم بیوروہے جومجموعی طورپرایک کلیدی کرداراداکررہاہے۔

چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کارکردگی اورمسلسل احتسا ب وانتظامیہ کے تمام پہلوئوںمیں معیار کوبرقرار رکھنے پرنیب خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اورانکی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسی جذبے کے تحت بدعنوانی کی عفریت کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت کام کرناہوگاکیونکہ بدعنوانی معاشرے میںتمام برائیوںکی جڑہے تاہم نیب بدعنوانی کی شرح صفرتک لانے کیلئے پرعزم ہے،بدعنوانی نہ صرف ترقی میںمشکلات پیداکرتی ہے بلکہ عوام کوحقوق سے بھی محروم کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نیب پاکستان کی سپریم انسداد بدعنوانی کی ادارہ ہے جس نے ایک فعال انسدادبدعنوانی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کے تحت بدعنوان عناصرکوقرارواقعی سزادی جاتی ہے اور خرد بردکی گئی رقم واگزارکراکرقومی خزانے میںجمع کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بیب نیشنل احتساب آردیننس 1999کے تحت کام کرتی ہے جسے فاٹااورگلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میںوسعت دی گئی ہے۔

چیئرمین قومی احتساب بیوروقمرزمان چوہدری نے چیئرمین انسپکشن اینڈمانیٹرنگ ٹیم کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ نیب کے تمام علاقائی دفاترکا2016کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے اورجلدازجلد مجھے نیب خیبرپختونخواکی2016 کی کارکردگی کے حوالے سے فائنل اورمکمل پریزنٹیشن دی جائے۔اس موقع پرچیئرمین نیب کوآگاہ کیاگیاکہ نیب خیبرپختونخوا کو2016میں3815شکایات موصول ہوئیںجس پرقانونی چارہ جوئی کے مطابق عملدرآمدکیاگیا،265شکایات تصدیق(کمپلینٹس ویریفکیشن) میںسی237شکایات کی تصدیق کی گئی،264انکوائریز(تحقیقات) میں159کوپائیہ تکمیل تک پہنچایاگیاجبکہ 93تحقیقات میںسی62مکمل کی گئی ہیں۔

چیئرمین کومزیدآگاہ کیاگیاکہ سال 2016 میں 101 بدعنوان عناصرکوگرفتارکرکی57بدعنوانی ریفرنسزدائرکئے گئے تاہم2016میں سزاکی ریشو81.81فیصدرہی اورسال2016 نیب خیبر پختونخوا نے تقریباسواتین ارب روپے واگزارکرائے قومی خزانے میںجمع کردیئے۔