جنوبی بھارت میں خفیہ طور پر ایٹمی شہر قائم ہورہاہے جہاں تھرمو ایٹمی ہتھیار بنائے جارہے ہیں،پاکستان کا اظہار تشویش

اس اقدام سے خطے کے دفاعی توازن میں بگاڑ آئے گا ، عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے نئی امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر ویزہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 9 فروری 2017 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خفیہ طور پر جنوبی بھارت میں ایٹمی شہر کا قیام عمل میں لا رہا ہے، جہاں پر تھرمو ایٹمی ہتھیار بنائے جارہے ہیں، جس سے خطے کے دفاعی توازن میں بگاڑ آئے گا اور عدم استحکام کا باعث بنے گا ،عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر ویزہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی، ا ن خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان نے کہا کہ بھارت خفیہ طور پر اپنے جنوبی حصہ میں ایٹمی شہر کا قیام عمل میں لارہا ہے، جہاں پر تھرمو نیوکلیئر ہتھیار بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دفاع کی بجٹ میں اضافے سے خطے میں دفاعی توازن کو نقصان پہنچے گا، پہلے ہی بھارت نے ایٹمی سب مرائن اور بین البرا عظمی میزائلوں کا تجربہ کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ پرامن ہمسایہ کی پالیسی پرکارفرما ہوتے ہوئے امن کا خواہاں ہے، لیکن بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کتراتا ہے، انہوں عالمی برداری سے بھارت کی جانب سے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے دیا گیا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ پاکستان میں ریفرنڈم ہونا چاہئے تاکہ وہاں کے لوگ فیصلہ کریں کہ آیا وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ، نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جہدوجہد سے گھبرا کر دئیے گئے ہیں ، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جو کہ 2003 کے سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اوڑی واقعہ کے بعد سرجیکل اسٹراٹیک کا جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا، پاکستان آرمی کی جانب سے بین الاقوامی صحافیوں کو اس جگہ لے جایا گیا تھا جہاں بھارت نے سرجیکل اسٹراٹیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر نے کا خواب دیکھ رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارتی دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے اقوام متحدہ کو دستاویزی ثبوت حوالے کئے ہیں، پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے مختلف اوقات پر معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے لیکن بھارت کی جانب ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ روس کے توانائی کے وزیر پاکستان کے دورے پر ہی اور وہ پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کا دفاع اور دیگر شعبہ جات میں تعاون جاری ہے، انہوں نے کہا کہ روس کی جانب افغانستان پر رواں ماہ کے وسط میں کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پاکستان اس میں شرکت کرے گا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے ساتھ پی آئی اے کے جہاز کو موڑنے کے واقعہ کے حوالے سے رابطہ میں ہیں،سعودی عرب میں 39ہزار پاکستانیوں کونکا لنے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یہ میڈیا رپورٹس ہیں جبکہ سعودی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیںِ، انہوں نے کہا کہ ای سی او کانفرنس مارچ میں پاکستان میں ہوگی اس میں شرکت کے حوالے سے بیشتر ممالک نے تصدیق کر لی ہے۔