صدر مملکت نے دہشتگردی میں ملوث 16انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں

جمعرات 9 فروری 2017 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے دہشتگردی میں ملوث 16انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں ،وزارت داخلہ اور دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ان خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی ،اور تمام متعلقہ فورمز پر بھی ان کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوگئیں تھیں ، جس کے بعد ان کی رحم کی اپیلیں اخری فورم صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہون نے بھی تمام قواعد کو سامنے رکھتے ہوے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں کیونکہ انہون نے فوجی عدالتوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔زرائع کاکہنا ہے کہ یہ دہشتگرد قاونون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر حملوں سمیت اہم تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ، اب ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری ہونگیجس کیبعد ان کی سزاون پر عمل درآمد، شروع ہو جاے گا۔زرایع نے بتایا کہ فوجی عدالتون کو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے دوسو، چوہتر کیسز بھجوائے گئے تھے جن میں سے فوجی عدالتوں نے ایک سو، تریسٹھ کو، سزائے موت سنائی تھی مگر ان میں سے صرف بارہ کی سزا پر عمل ہوا باقی کیسز مختلف سطح پر ہیں اور، کیی عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔صدیق ساجد

متعلقہ عنوان :