عرب شہزادے کی چولستان میں آمد ، 12 ویں چولستان ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا روٹ کو 50 کلومیٹر کم کردیا گیا

جمعرات 9 فروری 2017 21:54

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء)عرب شہزادے کی چولستان میں آمد ، 12 ویں چولستان ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا روٹ کو 50 کلومیٹر کم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 9 تا 12 فروری کو چولستان میں ہونے والی 12 ویںٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ جیپ ریلی کے روٹ کو اس دفعہ بڑھا کر 480 کلو میٹر کر دیا گیا تھا اور اس میں بہاول پور سمیت رحیم یارخان اور بہاو ل نگر سے ملحقہ چولستان کے علاقوں کو شامل کیا گیا تھا تاہم ریلی کے اس روٹ کو اس وقت 50 کلو میٹر کم کر دیا گیا جب یہ معلوم ہوا کہ ریلی کے موقع پر متحدہ عرب امارت کا شہزادہ محمد بن الہیان چو لستان میں شکار کے لیے آنا ہے جس پر شہزادہ کی سیکورٹی کے انتظامات کے باعث ریلی کے مجوزہ روٹ کو 50 کلو میٹر کم کر دیا گیا ذرائع کے مطابق شہزادے نے چولستان میں ابو ظہبی کی جانب سے بنایا گیا چندانہ ائیر پورٹ اور نواں کوٹ کے درمیانی علاقہ میں شکار کھینا ہے اور کمپنگ کرنی ہے اور جیپ ریلی کا روٹ پر نواں کوٹ کے علاقہ میں واقع ہے جس کی وجہ سے روٹ کو کم کیا گیا ہے