بیلجیئن پولیس چیف کی عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت

ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،اس لیے عوام سے کسی بھی مشکوک صورت حال کو رپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں، پولیس چیف

جمعرات 9 فروری 2017 23:30

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء)بیلجیئم کے پولیس چیف نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلجیئم میں دہشت گردی کا الرٹ لیول 3پر برقرار رہے گا۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،اس لیے عوام سے کسی بھی مشکوک صورت حال کو رپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بیلجیئم کی پولیس نے دارالحکومت برسلز کے مختلف علاقوں اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ رات مارے گئے متعدد چھاپوں کے دوران کم از کم 11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ چھاپے ایسے افراد کی تلاش میں مارے گئے جو ممکنہ طور پر شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے جنگجوئوں کے طور پر لڑتے رہنے کے بعد واپس لوٹے تھے۔ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق یہ چھاپے 9مختلف مقامات پر مارے گئے اور اس دوران پولیس کو کوئی ہتھیار یا دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔۔

متعلقہ عنوان :