پانامہ کی لا ء کمپنی موزیک فونسیکا کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملو ث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا

موزیک فونسیکا کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی

جمعہ 10 فروری 2017 23:14

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)پانامہ کی لا ء کمپنی موزیک فونسیکا کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملو ث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ موزیک فونسیکا کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو پانامہ لیکس اور پانامہ کی قانونی کمپنی موزیک فونسیکا کے دونوں مالکان گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

مالکان کے نام جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا ہیں ۔ ان کو پانامہ میں گرفتار کی اگیا۔ دونوں کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ پانامہ لیکس موزیک فونسیکا کمپنی کی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات پر مشتمل ہے۔ یہ کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی۔ اس کمپنی کے ایک مالک ریمون فونسیکا پانامہ کے صدر جان کارلوس کے معاون رہ چکے ہیں۔ …(رانا)