چین کا غیر ملکی شہریوں کو مستقل سکونت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کا اعلان

جمعہ 10 فروری 2017 21:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)چین نے ورک پرمٹ پر ملک میں موجود غیر ملکی شہریوں کو مستقل سکونت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کا اعلان کردیا ۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی چن پھنگ ، وزیراعظم لی کھی چھیانگ اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام کی تفصیلی مشاورت کے بعد غیر ملکی شہریوں کو مستقل سکونت چین میں اختیار کرنے کیلئے سڑٹیفکیٹ کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 1576غیر ملکی شہریوں کو مستقل طور پر چینی سکونت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جو کہ 2015کی نسبت163فیصد زائد تھے ۔حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ خارجہ امور سے متعلق اہلکاروں اورکمیونسٹ پارٹی آف چین کی مختلف صوبوں میں مقامی انتظامیہ کو مذکورہ منصوبے کی نگرانی کریں گے ۔ اصلاحاتی عمل کے کام کو بھی بہتر اور تیز تر بنانے کی تلقین کی گئی ہے ۔ مزید برآں خارجہ امور کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور غیر ملکی امداد کی بھی اصلاحات کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :