کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا بود گلی چوک سے 20کلو وزنی بم برآمد کر لیا گیا

جمعہ 10 فروری 2017 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا بود گلی چوک سے 20کلو وزنی بم برآمد کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک پربولان ٹائون میں وکیل کے گھر کے ساتھ نصب 20کلو وزنی بم برآمد کرکے نا کارہ بنا دیا گیا ،آئی ای ڈی سٹیل کے پتیلے میں نصب کی گئی تھی جسے شہری کی اطلاع پر فورسز اور بم ڈسپوزل نے بر وقت برآمد کر کے نا کارہ بنایا ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ کی جانب سے بم ڈسپوزل اسکاڈ اور دیگر اہلکاروں کے لئے نقد انعام کا اعلا ن بھی کیا گیا ہے ،جبکہ پولیس اور ایف سی نے مذکورہ علاقے میں سر چ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کرلی جبکہ انہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :