وزیر خزانہ کا آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں وزارت خزانہ،دیگر وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تعاون پر زور

مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیار ی موثر اور جامع انداز میںمکمل کی جائے، بجٹ کی تیاری مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جائے اور رواں سال مقدس ما ہ رمضان المبارک کے وقت کو بھی زیر غور رکھا جائے ، بجٹ کی تیاری کے دوران تما م اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اسحاق ڈارکا مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 20:26

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ،دیگر وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیار ی موثر اور جامع انداز میںمکمل کی جائے، بجٹ کی تیاری مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جائے اور رواں سال مقدس ما ہ رمضان المبارک کے وقت کو بھی زیر غور رکھا جائے،انہوںنے کہاکہ حکومت کی گزشتہ چار سال کی روایا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے دوران تما م اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین کی جانب سے دی جا نے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا، ہمیشہ کی طرح بجٹ کی تیاری کے دوران عام آدمی کی فلاح کو بھرپور ترجیح دی جا ئے گی۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میںمالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے معاملا ت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

سیکر ٹر ی خزانہ طارق باجوہ کی جانب سے وزیر خزانہ کو وزارت کے مجوزہ شیڈول کے حوالے سے آ گاہ کیا۔وزیر خزانہ نے وزارت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں پر پیش رفت اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ وزارت اپنی ذمہ داریاں اور شیڈول کے تحت سرگرمیوں کو مقررہ وقت کے اندر ادا کرے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جائے اور رواں سال مقدس ما ہ رمضان المبارک کے وقت کو بھی زیر غور رکھا جائے۔انھوں نے بجٹ کی تیاری کے لئے وزارت خزانہ اور دیگر وزاتوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون پر زور دیا تاکہ بجٹ کی تیار ی بروقت ،موثر طور پر اور جامع انداز میں مکمل کی جاسکے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیاکہ بجٹ تیاری پر مستعدی سے کام کریں تاکہ بروقت بجٹ کی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :