امید ہے امریکہ تائیوان کا معاملہ موثر طریقے سے نمٹائے گا

چین اور امریکہ کے مابین سیاسی رابطہ سازی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 11 فروری 2017 20:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ تائیوان کے معاملہ کو موثر طریقے سے نمٹائے گا تاکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات متاثر نہ ہوں ۔چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں چین اور امریکی صدور کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی رابطہ سازی خوشگوار فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

(جاری ہے)

طویل المدتی اورمستحکم تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ عالمی برادری کی خواہشات کے بھی عین مطابق ہیں ۔ چین ہمیشہ امریکہ کے ساتھ رابطہ سازی کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار رہا ہے ۔عدم تصادم ،باہمی احترام اور مشترکہ کے اصول کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین باہمی امریکہ کے ساتھ باہمی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے باہمی علاقائی اور عالمی امور پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :