فلپائن ،ْ آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی

ہفتہ 11 فروری 2017 19:02

سورے گاؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء) فلپائن میں آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاؤ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت سے سوریگاؤ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں ،ْ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے۔حکام کے مطابق زلزلے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ رن وے میں پڑنے والے شگافوں کی وجہ پروازوں کی روانی بھی متاثر ہوئی۔انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافات میں موجود ایک پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔عمارتوں کے گرنے اور ملنے تلے دبنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جنوبی علاقوں میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :