پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ، مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں و مشاورت

نئی حلقہ بندیوں کے پیش نظر مربوط فیصلے کریں گے ، جیتنے والے امیدواروں کو آگے لایا جائے گا ‘عبدالعلیم خان

ہفتہ 11 فروری 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء)پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے ممکنہ انعقاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے وسطی پنجاب کے اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ لاہورمیں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے مختلف ضلعوں کے سابق اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ون آن ون ملاقاتیں جاری ہیں جن میں ضلع کی سطح پر جوڑ توڑ پر غور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے پیش نظر پارٹی نے ابھی سے ہوم ورک شروع کر دیا ہے تاکہ مضبوط اور مربوط فیصلے کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے جیتنے والے امیدواروں کو آگے لایا جائے گا اور اس ضمن میں باہمی صلاح مشورے شروع کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے پی پی147کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہ میلاد چوک ، گجا پیر،جمیلہ آباد اور باجا لائن کے علاقوں میں پارٹی رہنماؤں کے گھر گئے جبکہ انہوں نے یونین کونسل 118میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد ادریس کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ 4برس ضائع کرنے کے بعد اب نوا ز لیگ دوبارہ عوا م کو جھوٹے نعروں اور وعدوں کو بہلانے کی مہم شروع کر چکی ہے اور وزراء کی بد حواسیاں دیدنی ہیں اس موقع پررانا ثاقب ، لکی خان ،افضل خان ، معظم قادری ، ناصر صدیقی ،ملک جاویدیوسف ، حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :